فیض عام سکول میں دو ہیڈ ماسٹر تعینات

ملتان: 20 مئی: محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے مقامی ایم پی اے کی سفارش پر ترقی پانے والے ہیڈ ماسٹر کا تبادلہ منسوخ کر کے دوسرے ہیڈ ماسٹر کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس سے تنازع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والے حافظ انور محمود کو گورنمنٹ عطاء فیض عام ہائی سکول میں تعینات کرنے اور چوہدری عبدالوحید کو گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مٹھن تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم ملتان کے مقامی ایم پی اے کی سفارش پر چوہدری عبدالوحید کو فیض عام سکول میں تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ انور محمود وہاں پہلے ہی چارج لے چکے ہیں اور اب چوہدری عبدالوحید کی جانب سے آج چارج لینے پر تنازع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.