شجاعت علی خان کا پی ایچ ڈی ڈیفنس

بہاولپور: 02 جولائی: شعبہ فا رمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہا ولپور کے پی ایچ ڈی سکلالر شجاعت علی خان کے پی ایچ ڈی مقالے کا پبلک ڈیفنس فیکلتی آف فارمیسی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر بیرونی ممتحنین پروفیسر ڈاکٹر محمد جمشید ڈین، ہجویری یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر رضوان محمود پنجاب یورنیورسٹی لاہور کے علاوہ شعبہ فارمیسی کے سینئر اسا تذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجو دتھے۔ شجاعت علی خان نے کامیابی سے اپنے مقالے کا دفاع کیا اور سوالوں کے تسلی بخش جوابات کے بعد انہیں پی ایچ ڈی ڈگری عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ شجاعت علی خان نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹرمحمد مختار نے پی ایچ ڈی پبلک دیفنس کے کامیاب انعقاد پر شجا عت علی خان اور ڈین وچیئر مین شعبہ فارمیسی کو خصو صی مبارکباد دی ہے۔

شکریہ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.