خطرناک عمارتیں دوبارہ تعمیر کرائی جائیں

گوجرانوالہ: 27 مئی: گوجرانوالہ کے طلبا نے خطرناک قرار دی جانے والی سکولوں کی عمارتیں فوری طور پر تعمیر کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں محکمہ تعلیم اور بلڈنگ کی جانب سے خطرناک قرار دیئے جانے والے گورنمنٹ پی بی ماڈل ہائی سکول، اے ڈی ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ ثقافت البنات گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ تہذیب البنات گرلز ہائی سکول سمیت دس سے زائد سکولوں کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کی جانب کسی نے بھی توجہ نہیں دی ہے۔ جس کے باعث آج بھی ہزاروں بچے ان خطرناک عمارتوں میں موت کے سائے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کے والدین غربت کی وجہ سے اچھے سکولوں میں تعلیم دلوانے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.