حکومت پرائیویٹ سکولوں پر جی ایس ٹی نہ لگائے

لاہور: 27 مئی: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال سے چاروں صوبوں میں تعلیم پر جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی) لگا رہی ہے۔ پرائیویٹ سکولز اس ٹیکس کے نفاذ کے بعد طلبا و طالبات کی فیسوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس لئے ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں پر جنرل سیلز ٹیکس نہ لگائے بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر عائد ٹیکسز کو ختم کرنا چاہیئے تاکہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان دلجمعی سے فروغ تعلیم کے لئے کام کر سکیں۔

شکریہ نوائے وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.