لاہور: 17 مئی: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ نباتات کے سالانہ عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہر نباتیات نے شرکت کی۔ جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام الحق اور پروفیسر خالد حمید شیخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نذیر احمد میوزیکل سوسائٹی کی جانب سے مختصر محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ شعبہ نباتات کے سابقہ طلبا کی خصوصی فرمائش پر صدر شعبہ پروفیسر ظہیر الدین نے نغمہ بھی سنایا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہر طالب علم میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے شرط یہ ہے کہ وہ اپنے شعبے میں محنت اور لگن سے کام کرے۔
شکریہ وقت
Comments
Post new comment