فیصل آباد: 20 مئی: جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ انڈسٹری اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے اگر ہمارے تعلیمی اداروں نے ملکی صنعت کے لئے ہنر مند افراد پیدا نہ کئے تو ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر میں ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں کے صنعت کاروں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صنعت کاروں کے ساتھ یہ میٹنگ جی سی یونیورسٹی اور مقامی انڈسٹری کے درمیان پائیدار دو طرفہ تعلقات قائم کرنے کے لئے بلائی گئی تھی تاکہ فیصل آباد کے صنعت کار جی سی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے فائدہ اٹھا سکیں۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment