جعمیت کی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سے اخباری جنگ

لاہور: 10 مئی: پنجاب یونیورسٹی اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ کتاب میلے کے انعقاد کے حوالے سے متضاد بیانات کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے گزشتہ روز ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مشترکہ کتاب میلہ کروانے کا معاہدہ طے پا گیا ہوا ہے۔ ترجمان عدیل مصطفٰی نے کہا کہ کتاب میلے کے حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کے درمیان مشترکہ کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔
یہ مشترکہ کتاب میلہ 12 سے 14 مئی کو ہو گا۔ سید منور حسین، لیاقت بلوچ، قاضی حسین احمد ارکان اسمبلی اور دیگر مشترکہ کتاب میلہ میں شرکت کریں گے۔ انتظامیہ کے ساتھ جو معاملات طے پائے ہیں ان کے مطابق کتاب میلے کے پہلے دس سٹال ہمارے ہوں گے۔ اگلے دس سٹال انتظامیہ کے ہوں گے اور اسی طرح یہ ترتیب آگے چلے گی جب کہ سٹیج پر بھی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مہمانوں کے ساتھ موجود رہیں گے اور سٹیج کا کنٹرول بھی ہمارے پاس رہے گا۔ انتظامیہ میں موجود شرپسند عناصر جمعیت اور انتظامیہ کی مفاہمت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ جمعیت اس بک فیئر میں اپنے بینر اور نام کے بجاے طلبا تقریبات کمیٹی کے نام سے شرکت کرے گی۔ جمعیت پنجاب یونیورسٹی کے ماحول کو پرامن رکھنا چاہتی ہے ۔ تاہم اگر 12 مئی کو بک فیئر کے آغاز پر انتظامیہ کی جانب سے مفاہمت کو توڑا گیا تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہو گی۔
پنجاب یونیورسٹی کے انتظامیہ نے ایک بار پھر ان تمام باتوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کتاب میلے کے انعقاد کے ضمن میں کسی بھی طلبہ تنظیم کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ پبلشرز حضرات کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سٹال کی بکنگ کے لئے کسی بھی طلبہ تنظیم کو رقم ادا نہ کریں۔ سٹالز کی بکنگ کے لئے کثیر تعداد میں درخواستیں وصول ہونے پر قرعہ اندازی کی گئی اور پبلشرز کو سٹالز کی الاٹمنٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ پبلشرز کی جانب سے مزید درخواستیں دیئے جانے کے باعث پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ آج دن 12 بجے تک داخل کی گئی درخواستوں کو سٹالز کی بکنگ کے لئے شامل کر لے گی۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.