تعلیمی بورڈز کا یکساں مارکنگ پالیسی بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی: 28 جون: ملک بھر کے 22 ایجوکیشن بورڈز کے چیئرمینوں نے مشترکہ اجلاس میں کوالٹی ایجوکیشن، پرچوں میں مارکنگ کی یکساں پالیسی بنانے اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں مائیگریشن کروانے والے طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل ختم کر کے اسے آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ یکساں نظام تعلیم اور یکساں امتحانی نظام کی تجویز بھی پیش کی گئی جس پر آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ اجلاس بلتستان میں ہوا جس کی صدارت ایجوکیشن بورڈ کراچی کے چیئرمین نے کی۔ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد ایجوکیشن صوبائی معاملہ قرار پا گئی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ مختلف بورڈز کی مارکنگ پالیسی مختلف ہے اور ایک بورڈ اگر 500 نمبر دیتا ہے تو ان ہی پرچوں میں دوسرے بورڈ کے طالب علم کے نمبر 700 ہوتے ہیں۔ چیئرمینز بورڈ نے کوالٹی ایجوکیشن کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جامع سفارشات بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

شکریہ ایکسپریس کراچی نیشنل انٹرنیشنل

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.