تعطیلات کے دوران اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے

ڈیرہ غازی خان: 27 مئی: ای ڈی او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان شوکت علی شیروانی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھرتی کی جائے گی اور سائنس اور ریاضی کے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جب کہ سکولوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ اس لئے اساتذہ سکول جانے کی عمر کے بچوں کو داخل کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے تعاون سے اور ڈی جی خان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیلاب زدہ علاقوں کے 50 بوائز و گرلز پرائمری سکولوں کے سربراہان کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اشرف بزدار سیف الاسلام سیفی نے بھی شرکت کی۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.