فیصل آباد: 21 مئی: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے ساڑھے چار ہزار سے زائد سکولوں میں اربوں روپے کی لاگت سے آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں تاکہ بچوں کو جدید علوم کے ذریعے آئندہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ انہوںنے یہ بات آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاونڈرز کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین بورڈ آف ایجوکیشن سید ممتاز حسین اور پنجاب بار کونسل کے ممبر جاوید اقبال ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے کی فنڈز خرچ کر رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے نجی تعلیمی اداروں کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب طلبہ کی مدد کے لئے فنڈز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ محروم طبقات بھی ان کی تعلیمی خدمات سے مستفید ہوسکیں۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment