اے پی پی ایس ایس سی کا اعلامیہ

ملتان: 30 مئی: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے مرکزی چیئرمین بلال شیخ نے کہا ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ حکومت نے پرائیویٹ سکولز میں سمر کیمپ کی اجازت دے کر بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچا لیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے ذریعے بچے امتحانات کی تیاری اچھے طریقے سے کر لیں گے۔ ہمارا شروع سے ہی سمر کیمپ لگانے کا مطالہ تھا مگر اس حکومت نے سمر کیمپ کی افادیت کو محسوس کیا جو لائق تحسین ہے۔ سمر کیمپ سے بچوں کا قیمتی وقت بالکل ضائع نہیں ہوتا اور بچے امتحانی نتائج بھی بہتر آتے ہیں۔ ہم حکومت سے اس فیصلے کی قدر کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے درست اور جائز مطالبہ مان لیا۔ موسم گرما میں صبح سات بجے سے دن دس بجے تک موسم اتنا بھی گرم نہیں۔بچے ٹھنڈے ٹائم میں دل جمعی سے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

شکریہ نوائے وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.