این ایف سی انسٹی ٹیوٹ کی پہلی تکنیکی نمائش

ملتان: 20 مئی: این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی جانب سے تکنیکی نمائش میں طلبہ نے محدود وسائل سے جدید سسٹمز بنا کر حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پہلی تکنیکی نمائش کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کے ساتھ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے منفرد قسم کے ماڈل پیش کئے جن میں فارمیسی آٹو میشن، ان منیٹڈ ایئروہیکل، وار مشین، انڈسٹریل پی ایل سی، سپیس مینجمنٹ، جی پی ایس ٹائیڈڈ، پاور ٹرانسمیشن سسٹمز شامل تھے۔ جو جنگوں، سیکیورٹی سسٹم، بجلی بحران کے حل، انڈسٹری اور طبی معاملات میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اور ان سسٹمز کو جدید طریقوں لیپ ٹاپ وغیرہ سے کنٹرول کرنے اور کم خرچ سے تیار ہونے پر شرکاء کی جانب سے طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ بی زیڈ یو ڈاکٹر اختر علی کالرہ نے کہا کہ یہ نمائش آنے والے سالوں میں طلبہ و طالبات کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی اور طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتیں مزید اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر آفاق الحق اور ڈاکٹر کامران نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ آخر میں پہلا انعام سانول سلیم، دوسرا انعام محمد تنویر اور تیسرا انعام علی عباس کے پراجیکٹس نے حاصل کیا۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.