ایم ایس سی مکینکس کا دوبارہ امتحان آج ہو گا

لاہور: 27 جون: پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے بورڈ آف سٹڈیز کی سفارشات اور وائس چانسلر کی منظوری کے بعد ایم ایس سی پارٹ ون، پرچہ نمبر چار(مکینکس) کا دوبارہ امتحان آج ہو گا۔ دوبارہ امتحان صرف ان امیدواروں کا لیا جائے گا جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی امتحانی مراکز واقع وحدت کالونی لاہور میں امتحان دیا تھا۔ ایسے تمام امیدوارجن کے امتحانی مراکز ان کے علاوہ تھے انہیں دس گریس مارکس دیئے جائیں گے۔

شکریہ ایکسپریس لاہور سٹی

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.