بہاولپور: 21 مئی: شعبہ فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ریسرچر محمد نعیم عامر کا پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اوپن ڈیفنس بروز سوموار 23 مئی بوقت دس بجے صبح کمیٹی روم شعبہ فارمیسی میں ہو گا۔ محمد نعیم عامر نے اپنے سپروائزر ڈین فارمیسی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد کی زیر نگرانی اپنی ریسرچ مکمل کی۔ فارمیسی، میڈیکل اور کیمسٹری کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام اور طلبا اور طالبات کو شرکت عام کی دعوت دی جاتی ہے۔
Comments
Post new comment