اساتذہ اتحاد کونسل کی ہڑتال

سرگودھا: 17 مئی: صوبائی اساتذہ اتحاد کونسل کے تحت ضلع سرگودھا میں آج ضلع بھرمیں تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے۔ اساتذہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا اور کمپنی باغ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں صوبائی رہنما اتحاد کونسل محمد اسلم گجر پاس پنجاب سبجیکٹ سپیشلسٹ کے مرکزی صدر رانا محمد عطاء ، پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن، مولوی عبدالرشید ہزاروی، محمد خان لاٹی، پروفیسر ضیاء الحسن اعوان صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع سرگودھا، ملک ضیاء اللہ اعوان، شفیق بھلوایہ، مقامی رہنماوں چودھری مظہر حسین لنگڑیال، میاں خالد محمد افضل، قاری عبدالوحید، چودھری ندیم اختر، ظفر رانا، میاں محمد یاسین، بشیر ہرل، ڈاکٹر محمد ادریس قادری، افضل شاہین، ڈی ٹی ای کے مرکزی جنرل سیکرٹری فضل احمد رانجھا کے علاوہ مختلف تحصیلوں کے عہدیداران سے خطاب کیا۔ تمام اساتذہ نے کالی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں جن میں سے اکثر سینہ کوبی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔ بھیرہ سے نامہ نگار کے مطابق متحدہ اساتذہ محاذ کی اپیل پر بھیرہ اور گرد و نواح کے تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے تعلیمی بائیکاٹ کر دیا اور پڑھائی نہ ہونے کی وجہ سے ننھے منے معصوم طلبا گھروںکو واپس چلے گئے۔ جب کہ اساتذہ کی اکثریت احتجاجی مظآہرہ میں شرکت کے لئے سرگودھا روانہ ہو گئی۔ بھوال سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل بھلوال، بھیرہ ، میانی ور پھلروان کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے اپنے مطالبات منظوری کے لئے مکمل تعلیمی بائیکاٹ کیا جس کے باعث تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں نہ ہو سکیں اور طلبا و طالبات گھروں کو لوٹ گئے۔ اساتذہ رہنماوں اشتیاق احمد چیمہ اور مظہر الہی کی قیادت میں بھلوا، بھیرہ، میانی اور پھلروان کے سینکڑوں اساتذہ سرگودھامیں جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.