بہاولپور: 27 مئی: گارمنٹس کی خریداری کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کا دوکان کے مالک کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ بات بڑھنے پر دوکاندار نے فائرنگ کر دی اور پانچ طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ جس پر یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجا روڈ بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا عثمان باجوہ، شہزاد احمد، محمد اعظم وغیرہ خریداری کے لئے جہاں ان کا دوکاندار فلک شیر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر دیگر تاجر بھی آ گئے۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔ تاجروں کی فائرنگ سے پانچ طالب علم عثمان باجوہ، شہزاد، اعظم، ذوالفقار اور صلاح الدین شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو فوری طور پر بی وی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ جب کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا بھی بسوں پر موقع پر پہنچ گئے اور تمام بازار کو احتجاجا بلاک کر دیا۔ اور فوری طور پر تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس تھانہ کوتوالی نے دوکان مالک فلک شیر، ساجد عرف سجی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس پر طلبا نے احتجاج ختم کر دیا اور یونیورسٹی واپس چلے گئے۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment