بہاولپور: 12 جولائی: شعبہ کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پی ایچ ڈی سکالر محمد عمر فاروق کے پی ایچ ڈی مقابلے کا پبلک ڈیفنس فیکلٹی آف سائنس میں منعقد ہو۔ اس موقع پر بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بیگم نیازی، شعبہ کیمسٹری بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر عارف سلیم عارف، ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاوہ شعبہ کیمسٹری کے سینئر اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
سکالر نے کامیابی سے اپنے مقالے کا دفاع کیا اور سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے جس کے بعد انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ محمد عمر فاروق نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر مصباح العین کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے پی ایچ ڈی پبلک ڈیفنس کے کامیاب انعقاد پر محمد عمر فاروق اور چیئرمین شعبہ کیمسٹری کو خصوصی مبارک باد دی ہے۔
شکریہ آئی یو بی ویب سائٹ
\
Comments
Post new comment