ادارہ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

لاہور: 10 جون: ایف ایم 104.6 ابلاغیات کے طلبہ کے لئے مثالی تربیتی لیب کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی میں ایف ایم 104.6 کی ساتویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں کیا۔ ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر احسن اختر ناز نے کہا کہ وی سی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ہمیشہ ادارہ علوم ابلاغیات کو ترجیح دی ہے اور جلد ہی ان کی سرپرستی میں پی یو ٹی وی کی نشریات کا باقاعدہ آغاز بھی کیا جائے گا۔ پاکستان بروڈ کاسٹ سروس کے سابق سربراہ احمد شیخ نے پی یو ایف ایم 104.6 کو ابلاغیات کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے نعمت قرار دیا۔ صدر محفل خاور نعیم ہاشمی نے کہا کہ ریڈیو الیکٹرانک میڈیا کے لئے بنیادی جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے اکثر نوجوان صحافیوں کا تعلق ادرہ علوم ابلاغیات سے ہے۔

شکریہ وقت صفحہ نمبر 2

Add new comment