پنجاب حکومت کی سکول اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی ختم

[right][size=18pt] لاہور:پنجاب حکومت نے سکول اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی ختم کر دی ۔ گذشتہ روز محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ محکمہ کےجاری کردہ شیڈول کے مطابق2 نومبر کو میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔ 4 سے 8 نومبر تک میرٹ لسٹوں پر اعتراضات جمع کروائے جاسکیں گے۔ جبکہ 9 سے 12 نومبر تک اعتراضات کے قابل قبول ہونے کی صورت میں ان کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ جبکہ 15 سے 18 نومبر تک ٹرانسفر آرڈر جاری کیے جائیں گے۔ 19 سے 20نومبر تک ٹرانسفر بگ اتھارٹی کے خلاف اگلے فورم پر اپیل کی جاسکے گی۔ [/size][/right] حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 31 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی

Add new comment