وحدت روڈ : 3طالبات پراسرار طور پر لاپتہ


لاہور: وحدت روڈ گرلز سکول کی 3طالبات پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں جس کے بعد والدین سکول پہنچ گئےجہاں اسکول انتظامیہ نے لا علمی کا اظہار کیا۔ ساتوں جماعت کی طالبہ ندا، کومل اور رخسار وحدت روڈ گرلز سکول میں چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچیں تو تشویش ہونے پر والدین نے انکی سہیلیوں اور عزیز و اقارب سے پوچھ گچھ کی لیکن انکا سراغ نہ مل سکا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ طالبات گھر پر بتائے بغیر کسی کلاس فیلو کے پاس گھر چلی گئی ہیں۔
شکریہ وقت

Add new comment