شیخوپورہ سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال

شیخوپورہ: 16 اپریل: نواحی آبادی جنڈیالہ نو مرکز نارنگ غربی میں لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت تعمیر ہوتے ہی اس کے فرش مبینہ طور پر غیر معیاری میٹریکل استعمال کیے جانے کی بنا پر بیٹھ گئے ہیں اور سکول کی چار دیواری ٹیڑھی ہو گئی ہے اور کمروں کی دیواریں بھی گرنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ڈی سی او شیخوپورہ نے محکمہ بلڈنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس سکول کی انسپکشن کر کے ناقص میٹریل استعمال کرنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے ۔ ڈی سی او نے یہ ہدایت مقامی شہری علی مختار کی تحریری شکایت پر جاری کی ہے۔

شکریہ جنگ

Add new comment