سی، ای، او کے چھاپے، ہائی سکول کوٹ گجراں کا دورہ

[right][size=18pt] ملتان: سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مختار حسین نے ڈپٹی ڈی ای رانا ولایت علی کے ہمراہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بدھلہ سنت اور ہائی سکول کوٹ گجراں کا اچانک دورہ کیا، کوٹ گوجراں سکول میں ہیڈ ماسٹر اور6 اساتذہ غیر حاضر تھے جبکہ ہیڈ ماسٹر نے ساڑھے 12بجے کی چھٹی لکھی ہوئی لیکن اس کی کسی سے اجازت نہیں لی گئی ،سٹاف نےبتایا کہ تمام اساتذہ صبح سے نہیں آئے،جس پر سی ا ی او نے تما م ٹیچرز کوآج 9بجے اپنے دفتر طلب کرلیا ہے ، بدھلہ سنت سکول میں سی ای او نے طلبا سے سوال کئے تو کوئی بھی جواب نہ دے سکا، جس پر اس کلاس کے انگلش ٹیچر کو فوری طور پر جلالپور پیروالا تبادلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن آج کیا جائے گا، سی ای او نے دونوں سکولوں کی انتظامیہ کو وارننگ دی کہ 15نومبر تک معاملات درست کریں 16 نومبر کودوبارہ چیکنگ کی جائےگی۔ [/size][/right] حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 31 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی

Add new comment