سپیرئیر گروپ آف کالجز میں تقریب

لاہور: 20 مارچ: سپیرئیر گروپ آف کالجز کے یونیورسٹی کیمپس رائے ونڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں Yark St.John University منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپیرئیر گروپ آف مارکیٹنگ ہیڈ حافظ عبدالرحمان کی قیادت میں سپیرئیر یونیورسٹی کے وفد کا اعلان کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپیرئیر گروپ آف کالجز پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان تھے۔ ڈائریکٹر آپریشنز پروفیسر چودھری عبدالخالق، پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر رانا عدیل ممتاز اور رجسٹرار دی سپیرئیر کالج لاہور پیر زادہ سمیع اللہ صابری و دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ یونیورسٹی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے طلبا و طالبات سٹاف اور مینجمنٹ کے ممبران کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور اس سلسلے مین دنیا بھر کی یونیورسٹی کے ساتھ split Degree Programme متعارف کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ york St. JOhn University اور سپیرئیر یونیورسٹی پاکستان پچھلے دو سال سے اکٹھ کام کر رہے ہیں اور اس دوران بہت سے طلبا وطالبات ہائر سٹڈیز کے لئے سپلٹ ڈگری پروگرام کے تحت جا چکے ہیں۔ اور سپیرئیر یونیورسٹی پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں york st.john University کے وفد نے شرکت کی تھی۔

شکریہ ایکسپریس

Add new comment